کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی آن لائن ٹریننگ میں30اپریل تک اضافہ کردیا ہے۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ٹریننگ پلان کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔کھلاڑیوں کی ایکسر سائز کی رپورٹ ہر تین دن بعد طلب کی جاتی ہے، کھلاڑیوں کو غذاکے حوالے سے جو چارٹ دیا گیا ہے اس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے، رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریننگ شیڈول میں کچھ تبدیلی کی جائے گی۔