• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون کے باعث ریکوری کم‘واسا ملتان شدید مالی بحران کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے کہا ہے کہ واسا ملتان شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے 5 کروڑ روپے کے ریکوری ٹارگٹ کے مقابلے میں صرف 3 کروڑ 12 لاکھ روپے وصولی ہوئی،مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ ریکوری شدید متاثر ہے، اپریل کے مہینے کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی ناممکن ہو جائے گی، واجبات کی وصولی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ احکامات اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔ ڈائریکٹر ریکوری فرید ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد اسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی اجلاس میں شریک تھے۔
تازہ ترین