• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے مضافاتی علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع

پشاور (وقائع نگار)شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کی وجہ سے گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے متعدد علاقے بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کی ذد میں ہے بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی کئی گھنٹوں غائب ہونے سے عوام رل گئے ،پشاور کے مضافاتی علاقے ناصر باغ روڈ ،ریگی ،ملازئی ،بادی زئی ،سخی پل اور ملحقہ علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی انکھ مچولی شروع ہو جاتی ہے اور گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی جبکہ بعض اوقات کم ولٹیج کا مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف علاقہ کے بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی انکھ مچولی شروع بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی انکھ مچولی شروع ہو گئی ۔عوام نے اس حوالے سے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین