• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور خود ساختہ تنہائی میں’اسپیشل لوگوں‘ کو یاد کرنے لگے

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کی صورتحا ل کے پیش نظر خود ساختہ تنہائی اختیار کئے اپنے قریبی دوستوں کو یاد کرنے لگے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہریار منور اپنے خاص لوگوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو یاد کرنے لگے ۔

31 سالہ شہریار منور نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں ہم جذباتی تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، اداکار نے بتایا کہ جب وہ تھوڑا عجیب محسوس کرتے ہیں تو پرانی تصویریں دیکھتے ہیں جو ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


تھوڑا ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے شہریار منور نے لکھا کہ ہم لوگوں سے سنتے ہیں کہ ایک تصویر اپنے اندر ہزار لفظ سموئے ہوتی ہے جبکہ میرا یہ ماننا ہے کہ ایک تصویر ہزار یادیں، ہزار جذبات کا منبع و ماخذ ہوتی ہے۔

شہریار نے بتایا کہ قرنطینہ میں وہ جن دوستوں کو یاد کررہے ہیں اُن میں سے کچھ دوستوں کی تصویریں منسلک کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے یہ دوست صرف دوست نہیں بلکہ میری فیملی ہیں۔

شہریار منور کے خاص لوگوں میں ہدایتکار عاصم رضا ، ماہرہ خان ، عدیل حسین ،اداکارہ مایا علی ، زارا نور عباس ، احمد علی بٹ، شہباز شگری ، میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری سمیت دیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔

اس قبل شیئر کئے جانے والے ایک سوشل میڈیا پیغام میں شہریار منور کا کہنا تھا کہ وہ خود ساختہ تنہائی سے تنگ آگئے ہیں۔

تازہ ترین