پشاور اور کوئٹہ میں بھی جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
پشاور میں جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کےخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
مظاہرے سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو نشانہ بنانا جمہوریت کے لئے درست نہیں ہے، میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہاکیا جائے۔
میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لئے کوئٹہ میں جنگ اور جیونیوز کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نیشنل پارٹی کےصوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش اور ترجمان علی احمد بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری خلافِ قانون اور آزادی صحافت پر قدغن ہے۔
صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی باعزت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔