کراچی ( جنگ نیوز) اس اتوار کو جیو نیوز کے پروگرام خبرناک میں شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید (ڈمیز) سے ملئے شو میں بات ہوگی کہ کس طرح قرنطینہ لانے کیلئے مریضوں کو رنگ برنگے لالچ دیئے گئے،ایک موقع پر ڈمی شیخ رشید نے کہا کہ عمران کی مجھے نہیں میری عمران کو ضرورت ہے،نفسیاتی مریضوں میں ایک بیوی والوں کا اضافہ،ہاتھ دھونے کیلئے پانی نہیں، وسیب والے کرونا سے کیسے بچیں,انیس سال سے رکی شادی آخر ہو گی کب؟ ان تمام موضوعات میں شو کے دوران فنکار گفتگو کریں گے۔ خبرناک اتوار کی شب گیارہ بج کر پانچ منٹ پر علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں پیش کیا جائے گا۔