• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر ملتان میں سینیٹائزنگ گیٹ کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، صحافی، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر تمام عملہ کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر ملتان میں سینیٹائزنگ گیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت ڈائگناسٹک سنٹر روزانہ پانچ سو سے آٹھ سو مریضوں کا ٹیسٹ کرتا ہے حکومت کا متکبرانہ رویہ ملک کو نقصان کی طرف دھکیل رہا ہے حکومت صحت کی سہولیات میسر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے انسانی جان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے۔
تازہ ترین