وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں احساس پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرنے والے مختلف سینٹرز کا دورہ کیا۔
کفالت سینٹر میں مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غریب افراد کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام احساس کفالت پروگرام ہے جس کے تحت کروڑوں مستحقین کو رقم دی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صرف ملتان میں ایک ارب 26 کروڑ روپے تک تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ ملتان میں احساس پروگرام اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ تیسرے مرحلے کی لسٹیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مرتب کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس کفالت سینٹر بند ہونے کے بعد بھی مستحقین رقم بینکوں سے وصول کر سکیں گے۔