• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسے لے رہے ہو، ثابت کردوں، شاہ محمود، تھانیدار پر برس پڑے

پیسے لے رہے ہو، ثابت کردوں، شاہ محمود، تھانیدار پر برس پڑے


کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کارکنوں کی شکایات پر تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او پر بر س پڑے،انہوں نے تھانیدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیسے لیکر لوگوں کو چھوڑ رہے ہو ، ثابت کردوں ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کارکنوں کی شکایات پر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہم ہوئے۔ کارکنوں نے ان سے موٹر سائیکل نہ چھوڑنے اور مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر بدتمیزی کی تو بیشک آئی جی آ جائے، تھانے آ کر پکڑ لوں گا۔ پیسے لے کر مقدمے درج کر رہے ہو، ثابت کر دوں؟

تازہ ترین