ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیز کو ہاتھ دھونے کیلئے واشنگ پوائنٹس لگانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال نے بازاروں ، گلیوں میں واشنگ پوائنٹس لگانے کیلئے تاجر تنظیموں سے مشاورت کرنے کیلئے پروکیومنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ ملتان شہر میں 100سے زائد ہینڈ واشنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے۔