• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘بازاروں میں بلا ضرورت گھومنے پر 164افرادگرفتار

پشاور(وقائع نگار ) ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی شاہ کے ہمراہ خیبر بازار، قصہ خوانی سمیت دیگر بازاروں سے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے، پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے اور بازاروں میں بلاضرورت گھومنے پر بیشتر افراد کو گرفتار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم ڈاکٹر احتشام الحق نے چارسدہ روڈ سے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر بیشتر افراد کو گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر اصلاح الدین نے جی ٹی روڈ سے دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے اور بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے پر بیشتر کو گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر متنی رضوانہ ڈار نے باڑہ روڈ اور پشتخرہ سے دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پابندی کے با وجود دکانیں کھلی رکھنے اور بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے پر بیشتر کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید ایوب شاہ نے رنگ روڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے ورسک روڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے اشرف روڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے پھندو روڈ اور رنگ روڈ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلہ زاک روڈ اور ہشتنگری پھاٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے صدر کے مختلف بازاروں جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیٰ ظاہر نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے اور بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے پر بیشتر کو گرفتار کیا۔ انتظامی افسران نے اتوارکے روزپشاور بھر سے کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پرمز ید164 افراد کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین