• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جاری

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں کورونا کی صورتحال کے آئل و گیس سیکٹر پراثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن توانائی کمیٹی کو تھرمل آئی پی پیز سے بات چیت کی تفصیلات پر بریفنگ دے گا۔

کمیٹی کو دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری سمیت کورونا صورتحال کے بعد ایل این جی سپلائی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد سوئی ناردرن اور سدرن کے ریونیو میں 32ارب روپے کمی کا امکان ہے۔

پاور ڈویژن پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق سمری اجلاس میں پیش کرے گا۔

تازہ ترین