• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت: 22 مارچ سے جاری مکمل لاک ڈاؤن میں نرمی

گلگت: 22 مارچ سے جاری مکمل لاک ڈاؤن میں نرمی


کورونا وائرس کے باعث گلگت شہر میں 22 مارچ سے جاری مکمل لاک ڈاؤن کے ایک ماہ بعد 20 اپریل سے نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا۔

گھروں تک محدود شہریوں نے نئے شیڈول کے پہلے روز نرمی کے مقررہ اوقات میں اشیائے ضرورت کی خریداری کی۔

گلگت شہر میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تعمیرات عامہ سے متعلق دکانیں، بیکریز، جنرل اسٹورز، گوشت کی دکانیں، پولٹری شاپس، سینیٹری اسٹورز، میڈیکل اسٹورز اور سبزی کی دکانیں کھولی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صرف پیر سے جمعرات تک جزوی لاک ڈاون جبکہ جمعہ تا اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

تاہم رمضان المبارک کے لیے نئے ایس او پیز کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین