• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے، علی اصغر شاہد

پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاہد نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی مسلسل حراست پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اصغر شاہد نے نمائندہ روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن پاکستان میں میرصحافت ہیں اور ان کی گرفتاری اور مسلسل حراست آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔

علی اصغر شاہد نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن ایک بہادر صحافی ہیں اور وہ اس سے قبل بھی مختلف حکومتوں کی طرف سے پیدا کردہ مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔ اس وقت نیپ نے مخصوص مقاصد کے تحت ایک پرانے کیس کی بنیاد پر انہیں حراست میں رکھا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ناروے میں پاکستانی دانشوروں اور اہل علم حلقوں میں میرشکیل الرحمٰن کی حراست پر تشویش پائی جاتی ہے اور اس اقدام کو صحافت پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔

پی پی پی کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاہد نے میر شکیل الرحمٰن کے بڑے بھائی میرجاویدالرحمٰن کی وفات پر بھی دکھ و افسوس کا اظہارکیا اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

تازہ ترین