• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت کے طلبہ کےکورونا ٹیسٹ، نتائج منفی ہونے پر جانے دینگے، مرتضیٰ وہاب

سندھ میں مقیم گلگت بلتستان کے 250 سےزائد طلبہ کی کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے گلگت واپس جانے والے طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ 

کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں گلگت کے طلبہ کے لیےخصوصی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گلگت واپس جانے کے خواہشمند طلبہ کے مفت ٹیسٹ کرے گی۔

 پہلے روز کراچی کےتعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت کے 250 نے طلبہ  رجسٹریشن کرائی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید بتایا کہ مرحلہ وار طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لے کر رپورٹ دی جائے گی۔ جن طلبہ کےکورونا ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گلگت واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت سمیت دیگر صوبوں کے سندھ میں مقیم افراد ہمارے بھائی اور مہمان ہیں۔

تازہ ترین