لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے نیب میں دو موکل عمران نیازی اور شہزاد اکبر ہیں۔ شیخ رشید کا نیب کو شہبازشریف کی گرفتاری کا حکم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تصدیق ہے اور یہ تصدیق بھی ہوگئی کہ2 سال سے نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ملکر کام کرنے کا ہے۔ پنجاب میں لاک ڈوان کے دوہفتوں میں مزدور طبقہ کوحکومت نے فاقہ کشی پر ڈال دیا بدقسمتی سے ناقص پالیسیوں کی بدولت لاک ڈائون غیر موثر ہوگیا ہے وزیراعظم کی انا تکبر نفرت کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بیمار بھائی کوچھوڑ کرعوام کیلئے آئے انھیں عوام سے اظہاریکجہتی سے روکنے کیلئے نیب سرگرم عمل ہے ۔