اسلام آباد (این این آئی)جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔ منگل کو چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عبدالحامد خان بلوچ کو مستقل کرنے کی سفارش کردی،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس روزی خان بریز کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کردی۔