ملتان (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا گلہ دور کرنے ملتان پہنچ گئیں،انہوں نے نشتر اسپتال کا دورہ کیا،جہاں اکیڈمک کونسل سے خطاب اور سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ نشتر اسپتال میں آئندہ 2 ہفتوں کا تمام حفاظتی سامان اور 2082 کورونا ٹیسٹ کٹس موجود ہیں۔