وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اور رمضان المبارک کی آمد پرایڈیٹر انچیف جنگ ،جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایڈیٹر انچیف جنگ ،جیو گروپمیرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر بیان دیا ہے کہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری میڈیا کی آزادی پرغیرقانونی حملہ ہے، وہ آزادی صحافت کےعلمبردارہیں،انہوں نےجمہوریت کا پرچار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی طرح انسانی حقوق کی جنگ کسی اور فرد نے نہیں لڑی، جنگ جیو گروپ نے ہمیشہ بین الاقوامی سطح پرملکی سالمیت کی جنگ لڑی ہے،جنگ جیو گروپ نے قومی مقاصد اور مسئلہ کشمیرکو ہر سطح پر اجاگر کیا۔
حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ کورونا وائرس کےوقت اوررمضان کی آمدپرمیرشکیل کورہاکریں، ایڈیٹر انچیف جنگ ،جیو گروپ نے کوئی جرم نہیں کیا۔