• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ اور انکے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

اسکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ سکھر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی درخواست ضمانت اور صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نامزد خورشید شاہ کے داماد و بھتیجے صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ، ایک بیٹے سمیت دیگر 16افراد کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ نے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس میں ضمانت کیلئے خورشید احمد شاہ، انکے صاحبزادوں رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، سید زیرک شاہ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، خورشید شاہ کی بیگمات سمیت 18 افراد کی جانب سے داخل ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
تازہ ترین