لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی اوکاڑہ رانا فیصل سمیت سولہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف وکلا ء پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا.لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی.ڈی پی او اوکاڑہ اور پولیس اہلکاروں کے وکیل احمد فہیم بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ اوکاڑہ میں وکیل اور اسکے اہل خانہ کے خلاف درج مقدمے سے ڈی پی او کا کوئی تعلق نہیں.انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے ڈی پی او اوکاڑہ سمیت سولہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا جو حقائق کے برعکس ہےلہذا عدالت مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے.جس پر عدالت نے ڈی پی اوکاڑہ سمیت سولہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا.عدالت نے فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی