وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے بارے میں کیے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں صنعتی عمل کی روانی، کھولی جانے والی صنعتوں میں حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں کے مابین ذخیرہ اندوزی کے تدارک اور ماہ رمضان کے بارے میں کیے جانے والے مختلف اقدامات پر گفتگو بھی کی گئی۔