وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی سلامتی، سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کےمطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کو داخلی و خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز اور کورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔