• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک اہلکار شہید

راولپنڈی (جنگ نیوز)چارسدہ پولیس اسٹیشن خان ماہی کے قریب سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس اسٹیشن خان ماہی کےقریب دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے 5اہلکارزخمی بھی ہوئے،چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خان ماہی کی حدود سرکی میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار شہید جب کہ فورسز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین