ملتان (سٹاف رپورٹر)مایہ ناز کرکٹر شاہدخان آفریدی نے گزشتہ روز سپورٹس گرائونڈ میں لاک ڈاون کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میری ٹیم ملتان سلطان کا ہوم گرائونڈ ہے، مصیبت کے اس گھڑی میں ملتان کے باسیوں کو نہیں بھلا سکتا،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، اسسٹنٹ کمشنرزعابدہ فریداور شہزاد محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے،شاہدآفریدی نے کہا کہ راشن کی فراہمی کا سلسلہ رمضان اور اس کے بعد بھی جاری رہے گا،دعا ہےاللہ تعالیٰ پوری دنیا سے اس وباء کا خاتمہ کرے۔بعد ازاں 500 متاثرین میں شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی طرف سے راشن تقسیم کیا گیا۔