سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے چینی انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاءکو خط لکھ دیا۔
شاہد خاقان عباسی نے خرم دستگیر کے ساتھ انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے متعلق خط لکھا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے چینی انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاءکو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ خرم دستگیر کے ساتھ انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہو کر معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ کرپشن اور بدانتظامی کی بدولت چینی کی قیمتوں میں اضافے پر کمیشن کو معلومات دینا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیئے: نیب خاقان، احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی کا مخالف
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے خط میں درخواست کی ہے کہ انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے مناسب تاریخ اور وقت سے آگاہ کیا جائے۔