• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان : ایک دن میں کورونا کے 33 مشتبہ مریض نشتر اسپتال میں داخل


ملتان میں ایک دن میں 14 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

فوکل پرسن نشتر اسپتال ڈاکٹر عرفان راشد کے مطابق نشتر اسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ھے۔

انہوں نے بتایا کہ 33 مشتبہ مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں جن کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں۔

فوکل پرسن کے مطابق مقامی طور پر اب تک 79 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ملتان میں اب تک 9 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

تازہ ترین