کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی کھلاڑیوں کے آن لائن فزیکل ٹیسٹ کے تیسرے روز جمعے کو مزید 15کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے گئے، چار کھلاڑیوں نے بیرون ملک رہتے ہوئے ویڈیوز ریکارڈ کرکے بھیج دی ، اس طرح 34کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں۔ پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو پانچ مختلف ورزش کو چالیس سیکنڈ فی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو بنانےکی ہدایت کی تھی ۔جبکہ ان کے گزشتہ ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارڈیو ویسکولر اینڈورنس اور مسل اسٹرینتھ کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق کھلاڑیوں کو غذا کے حوالے سے خاص ہدایت دی گئی ہے، کسی نے ڈاج دینے کی کوشش کی تو اس کا وزن ویڈیو لنک کے ذریعے جانچا جائے گا۔