کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے معاہدے پر باضابطہ دستخط ہوگئے ‘کورنگی قیوم آباد سےکاٹھور سپر ہائی وے ملیر ایکسپریس وےتک39کلومیٹرطویل سڑک کی تعمیر کا آغازآئندہ تین سے چار ماہ میں ہو جائے گا‘ کنڑیکٹ حاصل کرنے والی کمپنی چار ماہ میں فنانشل کلوز کا کام انجام دے گی جس کے بعد باقاعدہ آن گراونڈ کام شروع ہو جائے گا‘ ملیرندی کے ساتھ تعمیر کی جانے والی یہ سڑک دو رویہ اور ہر ٹریک تین لین پر مشتمل ہو گا‘کراچی کے شہریوں کو ائرپورٹ اور سپر ہائی وے جانے کیلئے متبادل راستہ فراہم کرے گی‘ حکومت سندھ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کر رہی ہے‘سٹرک کی تعمیر سے اس کے اطراف ملیر کی آبادیوںاور گو ٹھوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی‘ خاص کرہاؤسنگ سیکٹر کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔