کراچی میں پڑوسی کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے، نیوٹائون سے پولیس نے موٹرسائیکل چور کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا، لیاری اور اتحاد ٹائون میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
نیوٹائون کے علاقے سے پولیس نے ایک موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سکندر نے فرار ساتھی بشارت کے ساتھ مل کر چند روز قبل موٹرسائیکل چوری کی تھی، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔
کورنگی چکرا گوٹھ میں پڑوسی کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ ہے جسے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فیڈرل بی ایریا میں جوہر آباد کے علاقے میں جنول اسٹور میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ کو بجھادیا گیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
بلدیہ اتحاد ٹائون اور لیاری گل محمد لین کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔