دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دے کر وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے ایک مریض نے مقامی اتن رقص کرکے اپنی صحتیابی کی خوشی منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے صارفین اس معصومانہ خوشی کے اظہار پر ردعمل دے رہے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں قائم قرنطینہ سینٹر میں کورونا سے متاثر واحد مریض موسم خان نے کورونا سے صحتیابی کی خوشی منانے کے لئے روایتی اتن رقص کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیب کوٹ پہنے ڈاکٹر بھی موسم خان کے ساتھ ڈانس میں شامل ہیں۔
معصوم خان نےانتظامیہ اور میڈیکل اسٹاف سمیت طبی کارکنان کا اچھی دیکھ بھال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کئے۔