• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید 20 برس سے اپنی مردہ سیاست اٹھائے پھررہے ہیں، ن لیگ

شیخ رشید 20 برس سے اپنی مردہ سیاست اٹھائے پھررہے ہیں، ن لیگ 


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیانات کو چینی اسکینڈل رپورٹ میں تاخیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیدیا۔

وفاقی وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاست کا جنازہ اس دن نکل گیا تھا، جب انہوں نے ن لیگ اور نوازشریف سےغداری کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید 20 برس سے اپنی سیاست کا مردہ ہر نئی جماعت کے کاندھے پر اٹھائے پھر رہے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ شیخ رشید چینی اسکینڈل رپورٹ سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کرنے کے بجائے کورونا وائرس سے مرتے عوام پر توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے نیب نیازی گٹھ جوڑ کی طرح شہباز شریف کے غم سے باہر نکلیں، اپوزیشن لیڈر کے خلاف بیانات سے حکومت کی کرپشن، نالائقی اور بے حسی چھپ نہیں سکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف پر سنگ دشنام پھینکنے والے سازشی کہلائے اور ہمیشہ ناکام و نامراد ہوئے، جھوٹے بیانات پر کارکنان مشتعل ہوئے تو اس کے ذمہ دار شیخ رشید ہوں گے۔

تازہ ترین