ملتان( سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان حسن رضا خان نے اپنے آفس میں بار کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی۔ بار عہدیداران میں صدر ہائیکورٹ بار چوہدری طاہر ، صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار سجاد حیدر سپرا، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار غلام نبی طاہر شریک ہوئے انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ بار عہدیداران نے سی پی او کو ملتان کو تعینات ہونے پر خوش آمدید کہا اورپولیس اور بار کی باہم کوآرڈینیشن پر بات کی گئی۔