• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں موجود خورشید شاہ کی فیملی ممبر ان کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں رہائش گاہ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

سکھر کے ڈپٹی کمشنر نے خورشید شاہ کے پی پی رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ کے ملازم کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر جراثیم کش اسپرے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم کو اُن کے گھر میں قرنطینہ کر کے پورا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب خورشید شاہ کے سکھر میں موجود فیملی ممبر ان کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں 12723 کورونا مریض، 269 اموات

واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں اور جوڈیشل کسٹڈی میں این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین