• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، بیرون ملک ہونے کے باعث ادکار والدہ کے جنازے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعیدہ بیگم طویل عرصے سے علیل تھیں، ہفتے کے روز انہیں طبعیت میں اچانک خرابی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔

سعیدہ بیگم بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی بینیوال کانٹا کرشنا کالونی میں رہائش پذیر تھیں۔ سعیدہ بیگم ٹونک کے نواب خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔

کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر بھارت میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث عرفان خان کی والدہ کے جنازے میں فیملی کے چند لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی۔


بھارت میں جاری لاک ڈاؤن اور عرفان خان کے بیرون ملک ہونے کے باعث وہ والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے محروم رہے، عرفان خان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے والدہ کے جنازے میں شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ عرفان خان 2017 میں کینسرکا علاج کروانے بیرون ملک چلے گئے تھے، جس کے بعد سے ہی وہ کافی سے بیرون ملک موجود ہیں۔

عرفان خان نے موذی مرض کینسر کا کئی عرصہ علاج کروایا اور پھر کینسر کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

 عرفان خان اپنی فلم ’انگریزی میڈیم‘ کی شوٹنگ کے لیے اپنے وطن بھارت آئے تھے لیکن فلم کی ریلیز کے بعد وہ علاج کے لیے واپس بیرون ملک چلے گئے تھے۔

تازہ ترین