ڈی پی او ننکانہ صاحب کا کہنا ہے کہ محلہ ہاؤسنگ کالونی میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹی اور گھریلو ملازم شامل ہیں ۔
ڈی پی او ننکانہ صاحب کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم ہر پہلو سے اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔