کورونا وائرس کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث شہری اور کھلاڑی گھروں میں وقت گزار رہے ہیں۔
تاہم لاطینی امریکا کے ملک نکاراگوا میں انوکھا باکسنگ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ باکسرز سے لے کر ریفریز اورسیکیورٹی عملے سے لے کر تماشائیوں اور ججز تک سب نے مقابلے میں ماسک پہن کر شرکت کی۔
تماشائیوں کو مقابلوں کے دوران ماسک پہنے کی ہدایت تھی جبکہ ان کی نشستیں بھی فاصلے سے رکھی گئی تھیں۔
مقابلے سے قبل پورے اسٹیڈیم میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران وہاں طبی عملہ بھی موجود تھا۔