مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکثر لیڈران نے 18ویں ترمیم کو پڑھے بغیر ہی اس پر تبصرہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بعض ترامیم ایسی کی گئیں جن میں آئندہ نسلوں کو ملک کی تاریخ سے بےخبر رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے معاملے پر جو ترمیم کی گئی ہے اس سے طلبہ کو تحریک سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی سربراہوں سے بات کروں گا کہ وہ بھی ترمیم کو رد کریں۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ اختیارات صوبوں کو دے کر تعلیم کا معیار خراب کر دیا ہے، اس طرح ہر صوبہ اپنی مرضی کا نصاب بنائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی ہر اس ترمیم کی مخالفت کرےگی جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوگی۔