• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ،کورونا کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے،کمشنر مکران

گوادر (خ ن)کمشنر مکران طارق قمر اور ڈپٹی کمشنر گوادرکیپٹن(ر ) محمد وسیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ہم کیوں اس بات کا انتظار کرر ہے ہیں کہ ہم یا ہمارے آس پاس کے لوگوں پر یہ مرض گزرے، دیہات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد اس وباء کو محسوس بھی نہیں کر رہی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیوانی اور بندری سے آئے ہوئے ماہی گیروں کے اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے اجلاس میں بتایا گیا کہ لوگوں نے دکانیں بند کر کے گھروں میں رہ کر فرق بھی دیکھا۔ سماجی فاصلے ہم اپنے اور ایک دوسرے کے تحفظ کے لئے کر رہے ہیں تاکہ ہم اس موذی مرض سے بچ سکیں۔اگر ہم احتیاطی تدابیر اپنا لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے ہم سے رزق کا وعدہ کیا ہے۔ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اگر ہم چند دن کاروبار یا کام نہ کریں تو ہمیں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ کوئی بھوک سے مرے گا۔یقینا بے روزگاری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے حکومت، ادارے مخیر حضرات ملکر کام کر رہے ہیں۔لوگ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں اجلاس میں جیوانی اور بندری کے ماہی گیروں نے کمشنر مکران کو مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر جیونی اور بندری کے ماہی گیروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ نائٹکل میل میں شکار کی اجازت دے رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کی جانب سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہی کرو ناکے خلاف ہماری جیت ہے۔ 
تازہ ترین