• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد نے سجل کی نقل اتاری،ویڈیو وائرل


پاکستانی اداکار احد رضا میر اپنی اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کی اداکاری کے بھی دیوانے ہیں۔


احد رضا میر سے جب ایک انٹرویو کے دوران ان کی نظر میں بہترین پاکستانی اداکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آصف رضا میر کا نام لیا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ انہیں اداکار فواد خان اورحمزہ علی عباسی کی اداکاری بھی پسند ہے۔

احد سے جب بہترین اداکارہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ سجل علی ان کی نظرمیں بہترین اداکارہ ہیں اور یہ کہتے ہوئے وہ مسکرا بھی رہے تھے۔

دوران انٹرویو احد نے سجل کی نقل بھی اتاری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خوبرو اداکارہ سجل علی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار احد رضا میر ان دنوں کینیڈا میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین