دبئی سے آنے والے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کورونا ٹیسٹ کے بغیر لاہور روانہ ہوگئے، وہ ملتان ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر قمر زمان کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ آنے والے 2 قریبی رشتہ دار بھی لاہور روانہ ہوئے۔ ڈپٹی اسپیکر کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ کی پیشکش کی گئی تھی۔
اے ڈی سی قمر زمان نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے کہنے پر ڈپٹی اسپیکر کو لاہور جانے دیا گیا۔ گزشتہ روز دبئی سے آنے والے تمام مسافر قرنطینہ سینٹر منتقل کیے گئے تھے۔