• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں بار دانہ کا اجراء 15، گندم خریداری 20اپریل سے شروع ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے ملتان ڈوثیر ن کے چار اضلاع کیلئے گندم خریداری کا ہدف6لاکھ 73ہزار میٹرک ٹن مقرر، 47گندم خریداری مراکز قائم کئے جائیں گے ،خریداری مراکز پر بار دانہ کا اجراء 15اپیریل جبکہ گندم خریداری 20اپریل سے شروع کی جائے گی ۔ ضلع ملتان میں گندم خریداری ہدف 2لاکھ 27ہزار میٹرک مقرر کیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے گندم خریداری سکیم 2016ء کے دوران ملتان ڈوثیر ن کے چار اضلاع ملتان ،لودھراں،وہاڑی اور خانیوال کیلئے گندم خریداری کا مجموعی ہدف6لاکھ 73ہزار میٹرک ٹن مقررکیا گیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ خوراک ملتان ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ڈویژن  کے چار اضلاع میں مجموعی طور پر 47گندم خریداری مراکز قائم کئے جائیں گے جن میں سے ضلع ملتان میں 16لودھراں میں 5وہاڑی میں 12جبکہ ضلع خانیوال میں 14گندم خریداری مراکز قائم کئے جائیں گے ۔مذکورہ مراکز پر کاشتکاروں کو بار دانہ کا اجراء 15اپریل سے شروع کر دیا جائے گا جبکہ گندم خریداری کا آغاز 20اپیریل سے شروع کیا جائے گا ۔ محکمہ خوراک ملتان ڈویژ ن کی جانب سے ضلع ملتان کیلئے گندم خریداری کا ہدف 2لاکھ 27ہزار میٹرک ٹن،ضلع لودھراں کیلئے 1لاکھ 7ہزار،ضلع وہاڑی کیلئے 1لاکھ 54ہزار جبکہ ضلع خانیوال کیلئے گندم خریداری ہدف1لاکھ 85ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔ گندم خریداری مراکزپر باردانہ اور خریداری کا عمل پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگا جبکہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق گندم خریداری مراکز پر خریداری انتظامات 12اپریل تک مکمل کر لئے جائیں گے گندم کے نرخ 13سو روپے فی چالیس کلوگرام مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ڈلیوری چارجز ساڑھے سات روپے فی بوری سے بڑھا کر 9روپے مقرر کئے گئے ہیںگندم میں نمی کے تناسب کا معیار دس فیصد مقرر کیا گیا ہے ۔ باردانہ کا اجراء خسرہ گرداوری کے مطابق محکمہ مال کی سفارشات کے مطابق کیا جائے گا ہر مرکز پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنٹر کوآرڈینیٹر تعینات کئے جائیں گے جوباردانہ کے اجراء سمیت دیگرا مور سرانجام دیں گے انھوں نے کہا کہ کسانوں کو کم سے کم دس بوری جبکہ زیادہ سے زیادہ 2سو بوری تک باردانہ بیک وقت فراہم کیا جاسکے گا کاشتکاروں کو 143روپے فی بوری جیوٹ اور 31روپے فی بوری پی پی بطور زرضمانت باردانہ کال ڈیپازٹ جمع کرانا ہوگا۔ گندم کے کاشتکاروں کو 50بوری تک ادائیگی بغیر اکائونٹ کے ہوگی جبکہ اس سے زائد ادئیگی بذریعہ اکائونٹ ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہر خریداری مرکز پر ضلعی ،تحصیل اور مرکزکی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹاں قائم کی جائیں گی تاکہ کاشتکاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ 
تازہ ترین