• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کو خواجہ سرائوں کیلئےعلیحدہ وارڈ بنانے کا کہاہے، شیریں مزاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان بیت المال کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہ خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور خواجہ سراؤں کے حقوق کی ماہر نایاب علی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے بتایا کہ پمز ہسپتال میں خواجہ سراؤں کے لیے وارڈ بنا دیا گیا ہے جبکہ ملک کے دوسرے صوبائی ہسپتالوں کو بھی ان کے لیے علیحدہ وارڈ بنانے کا کہہ دیا گیاہے۔ عون عباس بپی نے بتایا کہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے جہاں معاشرے کا دیہاڑی دار اور محنت کش طبقہ متاثر ہوا ہے وہاں خواجہ سرا بھی بری طرح معاشی استحصال کا شکار ہوئے ہیں جن کی معانت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تازہ ترین