ملتان (سٹاف رپورٹر) شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر ملتان نے ایم ڈی اے چوک، چونگی نمبر 6 اور گلگشت ایریا کی مختلف مارکیٹوں میں ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور فروٹ و سبزی شاپس میں پرائس چیکنگ کی اور قیمتوں کی پڑتال کے دوران دوگرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایم ڈی اے چوک پر ڈیپارٹمنٹل سٹور کے مالک گلگشت میں سبزی شاپ کے مالک کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری شاپنگ کرتے وقت دوکاندار سے ریٹ لسٹ طلب کریں اور مقررہ ریٹ سے زائد قیمت ہر گز ادا نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گرانفروشوں بارے میرے آفس کے کنٹرول روم میں شکایت کرسکتے ہیں اور مہنگے داموں اشیاء بیچنے والوں کے خلاف قیمت ایپ پر بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔