• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان : ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن پر 4 ایکسائز افسروں کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن پر 4 ایکسائز افسروں کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا،  تھا نہ اینٹی کرپشن ملتان کے مطابق سیکڑوں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن بکس تیار کرنے کے ساتھ ٹوکن ٹیکس فیس میں خوردبرد اور کرپشن  پر 15 ایکسائز افسران و اہلکاروں  کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں سے اے ای ٹی او ملتان ملک الطاف،انسپکٹروں محمد احسان خان ،اسلم نیا زی اور محمد جمیل کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے برآمد گی ہونی باقی ہے  جس کے پیش نظر فاضل عدالت نے ملزموں کامزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین