• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی متوفی محنت کش کے اہلخانہ کی مالی معاونت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک متوفی محنت کش کے اہل کی مالی معاونت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں بیروزگاری سے تنگ آ کر ایک نزید نامی شخص نے خودکشی کرلی تھی۔ 

عثمان بزدار نے متوفی کے ایک بچے کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے حکومت پنجاب کی جانب سے متوفی کے اہل خانہ کو3 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مظفرگڑھ، بیروزگاری سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 6 یتیم بچوں کی مالی معاونت کرنا احسان نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

نذیر کی بیوہ کے مطابق نذیر نجی لیب میں کام کرتا تھا، لاک ڈاؤن کے باعث لیب بند ہوگئی تھی، اور شوہر ایک ماہ سے بے روزگار تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز بچیوں کو پانی سے روزہ کھولتے دیکھ کر نذیر کل رات زہریلی گولیاں کھا کر سو گیا تھا۔

تازہ ترین