• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے، نریندر مودی

بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے اظہارِ افسوس کیا۔

کینسر کا شکار بالی ووڈ کے سینئر اور لیجنڈری اداکار رشی کپورکی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’رشی کپور جی ایک زندہ دل شخص تھے، وہ قابلیت اور بے شمار صلاحیتوں کا پاور ہاؤس تھے۔‘

نریندر مودی نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ میری اور رشی کپور کے درمیان ہونے والی تمام گفتگو اور ملاقاتوں کو یاد رکھوں گا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’رشی کپور بھارت اور بھارتی فلم انڈسٹری کی ترقی کا شوق رکھتے تھے، اُن میں اِس چیز کا بےحد جذبہ تھا۔‘

بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ ’میں رشی کپور کی موت پر غمزدہ اُن کے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔‘


یاد رہے کہ 1973 سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے بالی ووڈ سینئر اداکار رشی کپور جان لیوا مرض کینسر سے لڑتے ہوئے 67 سال کی عمر میں آج صبح یعنی 30 اپریل کو اِس دُنیا سےرخصت ہوگئے۔

تازہ ترین