• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکر نے رشی کپور کے بچپن کی تصویر شیئر کردی

بھارتی لیجنڈری اور کلاسیکل گلوکارہ لتا منگیشکر نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اداکار کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر شیئر کردی۔

بھارتی لیجنڈری اور کلاسیکل گلوکارہ لتا منگیشکر نے رشی کپور کی یاد میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں گلوکارہ نے اداکار کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

لتامنگیشکر نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ عرصہ قبل رشی جی نے مجھے اُن کی اور میری یہ تصویر بھیجی تھی۔‘

یہ بھی پڑھیے: رشی کپور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے، نریندر مودی

بھارتی گلوکارہ نے لکھا کہ ’آج مجھے ماضی کے وہ سب دِن، وہ تمام لمحے اور ہماری وہ باتیں بہت یاد آرہی ہیں۔‘

اُنہوں نے رشی کپور کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کیا لکھوں؟ کیا کہوں؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے، رشی جی کی موت پر مجھے بہت زیادہ دُکھ ہو رہا ہے۔‘

لتا منگیشکر نے لکھا کہ ’رشی کپور کے جانے سے بھارتی فلم انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔‘

بھارتی گلوکارہ نے لکھا کہ ’میرے لیے یہ دُکھ برداشت کرنا بہت مشکل ہے،خُدا اُن کی روح کو سکون دے۔‘

یہ بھی پڑھیے: رشی کپور کی موت نے بھارتی فنکاروں کو غمزدہ کردیا

یاد رہے کہ 1973سےبھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے بالی ووڈ سینئر اداکار رشی کپورجان لیوا مرض کینسر سے لڑتے ہوئے 67 سال کی عمر میں اِس دُنیا سےرخصت ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین