• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے وزیراعظم کو ٹرین آپریشن فوری شروع کرنے کی پیش کش کردی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم کو ٹرین آپریشن فوری شروع کرنے کی پیش کش کردی، شیخ رشید نے کہا کہ حفاظتی ا قدامات کے ساتھ ٹرین آپریشن ایک دن میں شروع کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کے بارے میں شیخ رشید نے بریفنگ دی۔

شیخ رشید نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی فاصلے پر سیٹیں اور سینیٹائزر سے ٹرین میں محفوظ سفر ممکن بنا سکتے ہیں، جبکہ ٹرینوں میں قرنطینہ سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرین آپریشن فوری شروع کرنا ہے یا 9 مئی کے بعد، فیصلہ کل کروں گا۔

شیخ رشید نے پاکستان ریلوے کے سی پیک منصوبے ایم ایل پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون پر کام شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے قومی ایئر لائن سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کے امور بہتر کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیر اعظم کو سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، جبکہ ایئرپورٹس کے انتظامات فلائٹس آپریشنز سمیت متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین