وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا ہے کہ لاہورمیں کورونا مریضوں کے طبی فضلات اور ڈاکٹروں سمیت دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی استعمال شدہ کٹس کو بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ضائع کیاجا رہا ہے،اور اس امرکو یقینی بنایا جارہاہے کہ طبی فضلات کے ضیاع سے قبل ان کے قریب بھی نہ کوئی جائے۔
ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے جیونیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میواسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں زیر ِعلاج کورونا وائرس کےمریضوں کے طبی فضلات بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ضائع کئےجا رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان فضلات کومتعلقہ وارڈزمیں ہی پلاسٹک کےخصوصی بیگز میں سیل کردیاجاتا ہے، اسپتال کے عقبی دروازوں سے خصوصی ٹرک وارڈز کے قریب لائےجاتےہیں،ان ٹرکوں کو اسپتال کے دیگر حصوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ صرف میواسپتال سےچند روز کے دوران 151 کلو طبی فضلات ضائع کئے جا چکےہیں۔